ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اُڈپی: صدر ہند پرنپ مکھرجی کی تشریف آوری کے موقع پر دکانیں بند رکھنےکی اپیل

اُڈپی: صدر ہند پرنپ مکھرجی کی تشریف آوری کے موقع پر دکانیں بند رکھنےکی اپیل

Thu, 15 Jun 2017 21:27:17    S.O. News Service

اُڈپی:15/جون (ایس اؤنیوز)صدر ہند عزت مآب پرنپ مکھرجی 18جون کو سرکاری پروگرام میں شرکت کے لئے پہلی مرتبہ ساحلی ضلع اُڈپی کا دورہ کریں گے، جہاں وہ اُڈپی کے شری کرشنا مٹھ میں منعقد ہونےو الے پروگرام میں شریک ہونےکی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

عزت مآب صدر ہند پرنب مکھرجی کی تشریف آوری کے دوران تحفظاتی اقدامات کے پیش نظر شری کرشنا مٹھ کے اطراف والی دکانیں ،رتھ روڈ پر واقع دکانیں، ودیودیا اسکول کے قریب والی دکانیں اور بننجے سرکٹ ہاؤس کے آس پاس والی دکانیں 17جو ن کو پورا دن اور 18جون کو دوپہر 3بجے تک بند رکھنے کی اُڈپی بلدیہ کے کمشنر نے پریس ریلیز کے ذریعے تاجروں سے اپیل کی ہے۔


Share: